1 جولائی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير پيٹروليم رستم قاسمي نے کہا ہے کہ مغربي ممالک کي جانب سےعائد کردہ پابنديوں سے ايران کي تيل کي برآمدات مشکلات سے دوچار نہيں ہوں گي ـ

ابنا: رستم قاسمي نے اتوار کي شام  ايک انٹرويو ميں ايران کے خلاف نئي پابنديوں پر عملدرآمد کے آغاز کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ تيل فروخت کرنے کي بابت ايران کو کسي قسم کي تشويش نہيں ہےـ رستم قاسمي نے کہا کہ ايران کي آئل انڈسٹري برسوں سے مغربي ممالک کي پابنديوں کا سامنا کر رہي ہےـ

انہوں نے کہا کہ ايران علاقے کے ايک اہم ترين ملک کي حيثيت سے دنيا کے مختلف ممالک سے لين دين رکھتا ہے اور ايراني تيل کے خاص خريدار موجود ہيں ـ

وزير پيٹروليم نے کہا کہ آئل انڈسٹري پر عائدہونے والي پابندي ايران کے لئے ايک اچھا موقعہ بھي ہے کيونکہ اس سے ايران کي تيل کي صنعت ميں فروغ آ رہا ہے اور ايران جو پيٹروليم اشياء اور آئل انڈسٹري ميں استعمال ہونے والے آلات اور مشينيں درآمد کرنے والے ممالک ميں شمار ہوتا تھا اب خود يہ اشياء اور آلات برآمد کر رہا ہےـ

ياد رہے کہ يورپي يونين نے امريکا کي پيروي کرتے ہوئے ايران سے تيل کي درآمدات پر يکطرفہ پابندياں عائد کي تھيں جن پر اتوار سے عملدرآمد شروع ہو گيا ہےـ

يورپي ممالک نے ايران سے تيل کي خريداري بند کرنے کے ساتھ ہي ايشيائي ممالک پر بھي دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ايران سے تيل نہ خريديں تاہم چين، ہندوستان اور جاپان جيسے ممالک ان پابنديوں پر کوئي توجہ ديئے بغير ايران سے بدستور تيل درآمد کر رہے ہيں ــ.......

/169